فیڈریشن ملک میں بیس بال کے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کےلئے اقدامات کررہی ہے: طاہر محمود

اسلام آباد (مشرق نیوز) قومی بیس بال ٹیم کے کیمپ کمانڈنٹ طاہر محمو د پاپا نے کہا ہے کہ ملک میں بیس بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو بروئے کا ر لانے کیلئے پاکستان بیس بال فیڈریشن ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے جس میں کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر نتائج حاصل کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو سخت سے سخت محنت کرنی ہوگی ۔ ایک سوال کے جواب میں طاہر محمود نے پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں دی جانے والی مراعات تعریف کی جن میں رہائش، کھانا اور کھیل کا میدان شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے روواں برس ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں کامیابی حاصل کی اس کامیابی کا سہرا پاکستان بیس بال فیڈریش کے صدر سید فخر علی شاہ اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کیں۔