پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ سیریز کل سے شروع
کراچی (مشرق نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کل جمعہ کے روز نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائےگا ۔ یہ سٹیڈیم تینوں ٹی ٹوئنٹی میچوں (یکم ، 3 اور 4 ستمبر )کے علاوہ تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی بھی میزبانی کرےگا، تینوں ون ڈے انٹرنیشنل آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہونگے۔ون ڈے میچز 8 ،11 اور 14 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

















