لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کی فلم انڈسٹری میں حقیقت میں نذیر احمد نے رنگ بھرے ، وہ صرف ایک با صلاحیت پروڈیوسر اورہدایتکارہی نہیں بلکہ اداکار بھی تھے ، پاکستان فلم انڈسٹری کی بنیادوں پر نذیر احمد کا فن ہے جس سے آج ہم کما رہے ہیں ۔ سینئر اداکارہ زیبا محمد علی نے فلم انڈسٹری کے بانی ، پروڈیوسر،ہدایتکار، اداکار نذیر احمد کی برسی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ نذیر احمد متحدہ ہندوستان کی فلم انڈسٹری کے بانی ہیں ، انہوں نے پاکستانی فلمی صنعت کی بھی بنیاد رکھی ۔انہوں نے پاکستان میں کامیاب کمرشل فلمیں بنائیں ۔نذیر احمد ہر فن مولا تھے اور فلم انڈسٹری کے لئے ان کے کردار کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔سینئر ہدایتکار سید نور نے کہا کہ پاکستان کو فلم انڈسٹری بے چارگی میں ملی تھی لیکن نذیر احمد نے فلم انڈسٹری میں رنگ بھرے ، انہوں نے کامیاب فلمیں بنائیں جس سے دوسرے لوگوں کو بھی حوصلہ ملا ۔ وہ صرف ایک با صلاحیت پروڈیوسر اور ہدایتکار ہی نہیں بلکہ انہوں نے بطور اداکار بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ،فلم انڈسٹری کی بنیادوںمیں نذیر احمد کا فن ہے جس سے آج ہم کما رہے ہیں۔
فلم انڈسٹری کےلئے نذیر احمد کے کردار کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا : زبیا محمد علی
















