پاکستان ، افغانستان میں ون ڈے میچوں کی سیریز سری لنکا میں ہوگی

لاہور (مشرق نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 22 سے 26 اگست تک سری لنکا میں کھیلی جائےگی۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کی تصدیق کردی ہے،یہ سیریز فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے۔ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 22 اگست کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائےگا۔دوسرا ون ڈے بھی 24 اگست کو ہمبنٹوٹا میں ہوگا جبکہ کولمبو 26 اگست کو تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا۔یاد رہے کہ پاکستان اسوقت آئی سی سی کی عالمی ون ڈے رینکنگ مین دوسرے نمبر پر ہے جبکہ افغانستان کا نمبر آٹھواں ہے۔ پاکستانی ٹیم 17 اگست کو سری لنکا پہنچے گی اور 19 سے 21 اگست تک ہمبنٹوٹا میں ٹریننگ کرے گی۔ ٹیم 27 اگست کو وطن واپس روانہ ہوگی۔