حارث روف اور ڈیل سٹین کے امریکہ میں سیر سپاٹے

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکہ میں میجر لیگ کرکٹ کے دوران حارث روف اور ڈیل سٹین بہت ہی اچھا وقت ساتھ گزار نے لگے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر ڈیل سٹین اور پاکستانی فاسٹ بولر حارث روف کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔سابق دور اور موجودہ دور کے بہترین فاسٹ بولرز کو ایک ساتھ دیکھ کر ان کے مداح بھی بہت خوش ہوئے اور اس جوڑی کو بہت ہی اچھا قرار دےا۔ امریکہ میں جاری میجر لیگ کرکٹ میں ڈیل اسٹین ایک ٹیم کے بولنگ کوچ کی ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں جبکہ لیگ میں پاکستان کے عماد وسیم اور شاداب خان بھی ایکشن میں ہیں۔