نئی دہلی(مشرق نیوز)پاکستان کی بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت غیریقینی،وفاقی وزیراحسان مزاری نے میگاایونٹ سے دستبردار ہونے کاعندیہ دےدیا،بھارتی میڈیا کے مطابق وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے کہا اگر بھارت ایشیا کپ کےلئے سرحد پار سفر کرنے سے گریز کرتا ہے تو قومی ٹیم بھارت میں ہونےوالے 2023 ورلڈ کپ سے دستبردار ہو جائے گی۔
احسان مزاری نے کہا میری ذاتی رائے ہے چونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میری وزارت کے تحت آتا ہے اگر بھارت ایشیا کپ کے میچز کسی غیر جانبدار مقام پر کھیلنے کا مطالبہ کرتا ہے توپاکستان بھی یہی عمل دہرائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا ہائبرڈ ماڈل کے حق میں نہیں ، پاکستان میزبان ملک ہے، تمام میچز ملک میں کرانے کا حق ہے، کرکٹ شائقین یہی چاہتے ہیں، مجھے ہائبرڈ ماڈل نہیں چاہیے، بھارت کھیلوں کو سیاست میں لاتا ہے، مجھے سمجھ نہیں آتی بھارتی حکومت اپنی کرکٹ ٹیم کو کیوں نہیں بھیجنا چاہتی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں قائم کمیٹی اگلے ہفتے رپورٹ وزیراعظم کےساتھ شیئر کرے گی۔
بھارت ایشیاءکپ کیلئے نہ آیا تو پاکستان بھی ورلڈکپ کھیلنے نہیں جائے گا،وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ
















