ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی نمایاں پرفارمنس

لندن (مشرق نیوز) ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی نمایاں پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستانی بولرز اسامہ میر، زمان خان اور نسیم شاہ نے اپنی کانٹیز کی جانب سے نمایاں پرفارمنس دیں۔وورسٹرشائر کے اسامہ میر نے لیسٹرشائر کے خلاف 15گیندوں پر 32رنز بنانے کے بعد 33رنز دے کر 2وکٹیں لیں۔اس ہی میچ میں لیسٹرشائر کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے 32رنز دے کر 2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔نارتھمپٹن شائر کے خلاف ڈربی شائر کے زمان خان نے 3اوور میں 17رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔زمان خان نے 18میں سے 11گیندیں ڈاٹ بال کرائیں۔ڈربی شائر سے کھیلنے والے حیدر علی 11رنز بنا سکے جبکہ ڈرہم کے خلاف ناٹنگھم شائر کے شاہین آفریدی نے 39رنز دے کر 1کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔