لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہائبرڈ ماڈل پر ممکنہ شرط کا لائحہ عمل پہلے سے تیار کر لیا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی ہائبرڈ ماڈل کی رضامندی ورلڈ کپ سے مشروط کر ہی نہیں سکتا، بھارت ایشین کرکٹ کونسل اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایونٹس کو ایک دوسرے سے مشروط نہیں کر سکتا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایشیا کپ کے ہائبرڈ ماڈل سے کوئی تعلق نہیں، ہائبرڈ ماڈل پر رضامندی کیلئے ورلڈ کپ کے میچز بھارت میں کھیلنے کی شرط نہیں رکھی جا سکتی۔پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت تب ہی جائے گی جب حکومت پاکستان اجازت دےگی، بھارت کی جانب سے ورلڈ کپ کی شرط رکھنے پر پی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی شرط رکھے گا۔ورلڈ کپ پر بھارت کی جانب سے تحریری طور پر ڈیل کرنے کے جواب میں پی سی بی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں آکر کھیلنے کی تصدیق مانگے گا، بھارت کی ایشیا کپ کے ذریعے ورلڈکپ کیلئے کی گئی بلیک میلنگ پی سی بی کو کسی صورت قبول نہیں۔
بھارتی بورڈ کی ہائبرڈ ماڈل پر ممکنہ شرط، پی سی بی کا پہلے ہی لائحہ عمل تیار
















