سانحہ 9مئی کو 12دن گزر گئے ابھی تک تقریروں سے ہی کھیل رہے ہیں‘ عرفان صدیقی

لاہور( اپنے رپورٹر)ن لیگی سینیٹرعرفان صدیقی نے سانحہ 9مئی کے ذمے داروں کےخلاف حکومتی کارروائی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے 9مئی کے واقعات کو 12دن گزر گئے ابھی تک تقریروں سے ہی کھیل رہے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا لندن فسادات کے بعد برطانوی حکومت نے عدالتیں 24گھنٹے کھولنے کا اعلان کیا،لندن فسادات کی کوئی جے آئی ٹی بنی نہ کمیشن، سزا پانے والوں میں 11سالہ بچی بھی شامل تھی،حکومت صرف باتیں کررہی ہے۔