قاضی فائز سے ہائیکورٹ کے 6 ججز کی ملاقات،چائے ،کافی سے تواضع

اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیف جسٹس سپریم کورٹ سے ملاقات کے اگلے روز سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے ملاقات کی ، ملاقات ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق ججز کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی،اسلام آباد ہائی کورٹ کی نئی عمارت میں منتقلی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق لاہور میں ہونے کی وجہ سے ملاقات میں شریک نہیں ہوئے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ججز کی چائے اور کافی سے تواضع کی۔