میلان (مشر ق نیوز) انٹر میلان نے 13 برس بعد چیمپئنز لیگ فٹ بال کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، سیمی فائنل کے دوسرے لیگ میں اے سی میلان کو ایک صفر سے ہرادیا، فاتح ٹیم تین صفر کی مجموعی برتری کے ساتھ لیگ کے فیصلہ کن معرکے میں پہنچنے میں کامیاب رہی۔ریال میڈرڈ اور مانچسٹر سٹی کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کا دوسرا لیگ آج کھیلا جائے گا جس کی فاتح ٹیم فیصلہ کن معرکے میں انٹر میلان کے خلاف 10 جون کو مدمقابل آئے گی۔
انٹر میلان 13 سال بعد چیمپئنز لیگ فٹ بال کے فائنل میں پہنچ گیا

















