لاہور (مشرق نیوز) جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں رولنٹ آلٹمنز کو پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رولنٹ آلٹمنز کی کنسلٹنٹ کی حیثیت سے خدمات حاصل کی تھیں۔جونیئر ہاکی ایشیا کپ کیلئے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں، جونیئر ایشیا کپ کے لیے ٹیم 19مئی کو عمان جائے گی جہاں ایونٹ 23مئی سے شروع ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کوچنگ پینل میں شامل عدنا ن ذاکر نے فیڈریشن کو اپنی عدم دستیابی کا بتا دیا ہے، انہوں نے واپس انگلینڈ جانے کا فیصلہ کیا ہے، عمان نہیں جائیں گے۔دوسری جانب جونیئر ایشیا کپ کیلئے پی ایچ ایف کو پی ایس بی کی جانب سے این او سی بھی نہیں ملا، اس کی وجہ پی ایچ ایف اور پی ایس بی کے درمیان کئی ماہ سے جاری تنازع ہے جو فیڈریشن کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملے پر پیدا ہوا۔پاکستان سپورٹس بورڈ نے فیڈریشن کی ایونٹ کیلئے مالی معاونت بھی نہیں کی۔
رولنٹ آلٹمنز پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

















