لاہور (مشرق نیوز) ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم نے پاکستان چھوڑ کر امریکہ منتقل ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان چھوڑتے وقت میرے دماغ میں کئی سوالات تھے لیکن جو موقع مجھے ملا وہ اچھا تھا، زندگی میں جب اچھا موقع ملے تو فائدہ اٹھانا چاہیے، وہاں بھی کرکٹ کھیلتا ہوں، اس کے علاوہ اور بھی مواقع ہیں، اس لیے میں فیصلے سے مطمئن ہوں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان چھوڑنے کی وجہ یہ تھی کہ یہاں مواقع نہیں مل رہے تھے، 2018 میں ٹیم کے ساتھ رکھ کر مجھے کوئی میچ نہیں کھلایا گیا، ڈومیسٹک میں میری اچھی پرفارمنس ہوتی تھی، ٹیسٹ میچ کے کیریئر میں 4 ، 5 مرتبہ ڈراپ ہوا، نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر میں 900 سے زائد رنز کیے، 80 سے زائد اوسط تھی، اور پھر 2020 میں کوویڈ کے دور میں 30 رکنی اسکواڈ میں بھی میرا نام نہ آیا، جبکہ میں سمجھ رہا تھا کہ اگر پانچ کا بھی انتخاب ہوا تو میرا نام آئے گا تب میں نے سوچا کہ انہوں نے اب مجھے موقع نہیں دینا، اس لیے جو موقع مجھے ملا، اچھا موقع ملا، فائدہ اٹھایا اس لیے اب مطمئن ہوں۔سمیع اسلم کے دل میں خیال آتا ہے کہ وہ لمبا عرصہ کھیل سکتے تھے، کہتے ہیں کہ پاکستان کی طرف سے لمبا کھیلنا میرا خواب تھا، اس بارے میں ضرور خیال آتا ہے لیکن اپنی زندگی کو بھی دیکھنا ہوتا ہے یہاں مجھے اپنے لیے کچھ اچھا نظر نہیں آرہا تھا، میں نے یہاں بھی کرکٹ ہی کھیلنا تھی جو اب میں امریکا میں کھیل رہا ہوں۔
امریکہ منتقلی کے فیصلے سے مطمئن ہوں :سمیع اسلم
















