ورلڈکپ،پاک بھارت ٹاکرا احمد آباد میں ہونے کا امکان
ممبئی (مشرق نیوز) روایتی حریفوں کے درمیان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023ءکا مقابلہ احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے کا امکان ہے ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)نے پاک بھارت ورلڈکپ مقابلے کے لئے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم کا انتخاب کیا ہے جو کہ تماشائیوں کی گنجائش کے حوالے سے کرکٹ کا سب سے بڑ اسٹیڈیم ہے۔اس اسٹیڈیم میں 1لاکھ سے زائد تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں شیڈول ہے اور میچز کے وینیوز کا اعلان جلد متوقع ہے۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انڈیا کے لیگ میچز کیلئے 7 وینیوز کو فائنل کیا گیا ہے، بھارت کے احمد آباد میں 2 میچز ہوں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ناگپور،بنگلور، گوہاٹی، حیدرآباد، کولکتہ، تریوندرم، ممبئی، دہلی، لکھن، راجکوٹ، اندور اور دھرم شالہ وینیوز کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
















