فخر زمان کی ایک اور سنچری،دوسرا ون ڈے بھی شاہینوں کے نام

راولپنڈی(مشرق نیوز)فخر زمان کی ایک اور سنچری،دوسرا ون ڈے بھی شاہینوں کے نام،337رنز کاپہاڑ ہدف با آسانی حاصل کرلیا،راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پھر پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دی۔

کیوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز کابڑا ٹوٹل سکور بورڈ پر سجایا،ڈیرل مچل نے سب سے زیادہ 129 رنز بنائے ،کپتان ٹام لیتھم 98 رنز کےساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے،چیڈ بوز 51، وِل ینگ 19 جبکہ جیمز نیشم نے 17 رنز کی اننگز کھیلی۔

337رنز کے تعاقب میں امام الحق 24رنز بناکر چلتے بنے،فخر زمان نے ایک بار پھر دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے گراونڈ کے چاروں اطراف شاندار سڑوکس کھیلے،180رنز بناکر ناٹ آوٹ ر ہے،کپتان بابر اعظم نے بھی اوپنر کا بھرپور ساتھ دیا اور65رنز کی شاندار اننگز کھیلی،قائد کے آوٹ ہونے پر رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے آخر تک فخر زمان کاساتھ دیا،54سکور بناکر نمایاں رہے ،پاکستان نے 337رنز کاہدف باآسانی حاصل کرلیا،فخرزمان کو شاندار بلے بازی پر مین آف دی میچ کاایوارڈ دیا گیا۔