پہلا ون ڈے، قومی ٹیم کا کیویز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

راولپنڈی (مشرق نیوز) گرین شرٹس نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی ابتداءمیں جلد وکٹیں لیکر کیویز کو محدود رکھیں۔ اس موقع پر کیوی کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ ٹی20 کی طرح ون ڈے سیریز میں بھی شاندار کم بیک کرکے ورلڈکپ تیاریوں کا آغاز کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 29 اپریل کو راولپنڈی جبکہ بقیہ تین میچز کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔ دوسری جانب پریکٹس سیشن کے دوران گزشتہ روز زخمی ہونے والے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل بائیں کندھے میں تھوڑی تکلیف محسوس کررہے ہیں، اسلئے انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔پاکستانی ٹیم میں کپتان بابراعظم، فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، محمد رضوان، آغا سلمان، شاداب خان، محمد نواز، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رو¿ف شامل ہیں۔