معروف فٹ بالر اشرف حکیمی کی مطلقہ کا اس کی ایک سال کی تنخواہ کا مطالبہ

میڈرڈ (مشرق نیوز)ہسپانوی اداکارہ ہبہ عبوک نے طلاق کا عمل شروع کرنے کے بعد اپنے سابق شوہر اشرف حکیمی، جو پیرس سینٹ جرمین اور مراکش کی قومی ٹیم کے سٹار ہیں، سے 10ملین یورو کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ رقم ان کے موجودہ کلب کے ساتھ دو سیزن کے معاہدے کی خالص تنخواہ کے برابر ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ھبہ عبوک نے اشرف حکیمی سے اس وقت طلاق کا مطالبہ کیا تھا جب ایک 24 سالہ نوجوان فرانسیسی خاتون نے اشرف حکیمی پر جنسی ہراسیت کا الزام عاید کیا اور ان کے خلاف شکایت درج کرا دی تھی۔ اس وقت ھبہ عبوت کی قانونی ٹیم نے اشرف حکیمی سے 10 ملین یورو طلب کئے ہیں۔ دوسری طرف اشرف حکیمی نے حبہ کو صرف صرف 2 ملین یورو کی پیشکش کی ہے۔