ایک فاسٹ بولر صرف شیو ہی کرتے رہتے ہیں، سکندر بخت کی نام لئے بغیر تنقید

کراچی (مشرق نیوز) سابق کرکٹر سکندر بخت نے پاکستانی فاسٹ بولر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کی ویڈیوز دیکھنے کا مشورہ دےدیا۔ایک انٹرویومیں سکندر بخت نے بغیر نام لئے پاکستان کے فاسٹ بولر کوآڑے ہاتھوں لیا اور کہا یہ ابھی میچیور نہیں ہوئے ان میں بے چینی ہے کہ میں ہیرو بن جاو¿ں، جیسے ہمارے ایک فاسٹ بولر ہیں صرف شیو ہی کرتے رہتے ہیں وہ خوبصورت ہیں تاہم فاسٹ بولر کو خوبصورت نہیں ہونا چاہیے، فاسٹ بولر کو شعیب اختر کی طرح خوفناک اور خونخوار ہونا چاہیے جس کی آنکھوں میں خون ٹپک رہا ہو۔سابق کرکٹر نے کہا کہ یہ فاسٹ بولر نہیں ہوتا جسے بیٹسمین چھکے مار رہا ہے اور آپ جاکر ہاتھ ملارہے ہیں مجھے نفرت ہے اس بات سے کہ کوئی فاسٹ بولر کسی بیٹسمین سے جاکر ہاتھ ملائے، وہ آپ کو چوکے چھکے مار رہا ہے آپ کی بے عزتی کررہا ہے اور آپ اس سے ہاتھ ملارہے ہیں۔