لاہور (مشرق نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر رومان رئیس نے کہا ہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد کو سری لنکا کے خلاف سیریز ہارنے پر ٹیم سے باہر کردینا ناانصافی تھی۔ایک انٹرویو کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے پیسر رومان رئیس سے سوال کیا گیا کہ آپ سمجھتے ہیں کہ سرفراز کے ساتھ ناانصافی کی گئی؟ جس پر کرکٹر نے جواب دیا کہ جس بندے نے چیمپئینز ٹرافی جتوائی ہو، ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر 7سے نمبر تین پر لایا ہو، ون ڈے فارمیٹ میں نمبر 7سے نمبر ون ٹو پر لایا جبکہ ٹی ٹونٹی نمبر ایک ٹیم بنائی۔ اسی طرح بطور کپتان ریکارڈ 14سیریز جتوائی ہوں ایک میچ ہارنے کے بعد کپتانی سے ہٹادیا جاتا ہے اور پھر ٹیم سے بھی ڈراپ کردیا جاتا ہے یہ زیادتی اور ناانصافی نہیں تو اور کیا ہے۔
سرفراز کو ایک سیریز ہارنے پر باہر کردینا ناانصافی تھی:رومان رئیس
















