ویرات کوہلی پر لاکھوں روپے جرمانہ عائدکردیا گیا

لاہور (مشرق نیوز) آئی پی ایل کی ٹیم رائل چیلنجرز کے عبوری کپتان ویرات کوہلی پر 82 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی پر یہ جرمانہ گزشتہ دنوں آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے لگایا گیا ہے۔آئی پی ایل حکام کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی پر 24لاکھ بھارتی روپے(82لاکھ سے زائد پاکستانی روپے)جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ رائل چیلنجرز ٹیم کا ہر کھلاڑی میچ فیس کا 25 فیس جرمانہ ادا کرے گا۔سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ہی رائل چیلنجرز کو راجستھان کی اننگز میں آخری دو اوورز میں صرف 4کھلاڑی ہی 30یارڈ سرکل سے باہر رکھنے کی اجازت دی گئی۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے رائل چیلنجرز کے کپتان فاف ڈو پلیسی کی انجری کے باعث ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔23اپریل کو کھیلے گئے میچ میں رائل چیلنجرز نے راجستھان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دی تھی۔