راولپنڈی (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ گرانٹ بریڈبرن نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ٹیم کی ہر پوزیشن پر دو کھلاڑیوں میں مقابلہ ہو کیونکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی بھی پلیئر کو ریلیکسڈ نہیں ہونا چاہیے۔ایک انٹرویومیں بریڈ برن نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ایک مشکل فارمیٹ ہے، اس میں جیت کیلئے اپنا اے گیم دینا ضروری ہے، ہمارے پاس لاہور میں ہی سیریز جیتنے کا موقع تھا تاہم تیسرے میچ میں وکٹیں گنوادیں جبکہ پانچویں ون ڈے میں بھی ایسا ہوا اور ہم نے شاید 15 یا 20 رنز کم بنائے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران ہمارے لیے کافی چیزیں سامنے آئی ہیں، اس وقت پاکستان کا اسکواڈ کافی بیلنسڈ ہے، موجودہ پاکستان ٹیم گزشتہ ایشیاکپ اور ورلڈکپ سے زیادہ بیلنسڈ ٹیم ہے، ہماری ٹیم چیمپئنز کی ٹیم ہے مگر ابھی ایک چیمپئن ٹیم نہیں بنی۔
ہم چاہتے ہیں ٹیم کی ہر پوزیشن پر دو کھلاڑیوں میں مقابلہ ہو :گرانٹ بریڈ برن
















