رات گئے چاند نظر آگیا،ملک میں رمضان کاآغاز

پشاور،نئی دہلی،ڈھاکہ(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)رات گئے چاند نظر آگیا،ملک میں رمضان کاآغاز،تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس غیرمعمولی تاخیر سے ختم ہوا۔

رات 10 بج کر 15 منٹ پر کمیٹی چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کااعلان کیا،مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا بہاولپور، رحیم یار خان، صوابی، قلعہ سیف اللہ اور مردان سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ملیں۔

ادھر بھارت اور بنگلہ دیش میں چاند نظر نہیں آیا ،دونوں ممالک میں رمضان کاآغاز جمعہ کوہوگا۔