فیم پبلیکن کپ: فیم فٹ بال کلب بھی ٹاپ فور مرحلے میں شامل

لاہور (سپورٹس رپورٹر)فیم فٹ بال کلب ماڈل ٹاون کے زیر اہتمام جاری ''فیم پبلیکن کپ''کے سپر ایٹ مرحلے میں ایک اور ٹیم نے سیمی فائنل کی ٹکٹ کٹوالی۔فیم کلب ماڈل ٹاون کی گراونڈ میں گزشہ روز کھیلے گئے چوتھے کوارٹر فائنل میچ میں میزبان فیم ایف سی نے زیڈ کے فٹ بال کلب کو سخت مقابلے کے بعد 2ـ1 سے شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔فاتح ٹیم کے لئے احسن اور بلال نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ زیڈ کے ایف سی کا واحد گول اسامہ کے حصے میں آیا جو ان کی ٹیم کی فتح کے لئے ناکافی رہا۔ فیم فٹ بال کلب کے صدر و چیف آرگنائزر فیم پبلیکن فٹ بال کپ ضیاعارف ڈوگر نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں سونیئرزتقسیم کیے اور دفاعی چمپئن فیم فٹ بال کلب کی مینجمنٹ کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے پر مبارکباد پیش کی۔ یاد رہے کہ رئیل لاہور اور ریڈرز فٹ بال کلب پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں جبکہ تیسرے کوارٹر فائنل میچ کی فاتح ٹیم کا فیصلہ فیم پبلیکن کپ کی ڈسپلنری کمیٹی ایک روز میں کردیگی۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں باباکارگو اور مراد ایف سی کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔