ماﺅنٹ مونگانوئی (مشرق نیوز) انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 267 رنز سے شکست دےکر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کر لی ،چوتھے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم 394 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 126 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی،ہیری بروک کو دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ماﺅنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم 394 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 126 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی ، ڈیرل مچل نے سب سے زیادہ 57 رنز بنائے اور آﺅٹ نہیں ہوئے، ان کے علاہ کوئی بھی کیوی بیٹر انگلش باﺅلرز کو جم کر نہ کھیل سکا، انگلینڈ کی طرف سے جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ نے چار ، چار وکٹیں حاصل کیں ، ہیری بروک کو دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
نیوزی لینڈ کو انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ میں 267 سے شکست

















