لاہور:(لیڈرنیوز)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بلے باز سٹیو سمتھ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف وائٹ بال کرکٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔آسٹریلوی بورڈ کے مطابق اسٹیو اسمتھ بائیں کہنی کی انجری کے باعث پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔اسمتھ کی جگہ لیگ اسپنر مچل سویپسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی سیریز 29 مارچ سے شروع ہوگی۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بلے باز سٹیو سمتھ انجری کاشکار
















