کراچی ٹیسٹ‘آسٹریلیانے 556رنزپرپہلی اننگز ڈکلیئر کردی

کراچی:(لیڈرنیوز) کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز 556 رنز 9 کھلاڑی آو¿ٹ پر ڈیکلیئر کر دی۔پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔تیسرے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 8 وکٹوں کے نقصان پر 505 رنز سے شروع کی لیکن شاہین آفریدی نے گزشتہ روز کے اسکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر 28 رنز پر مچل اسٹارک کو اظہر علی کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔آسٹریلیا نے پہلی اننگز 9 وکٹوں پر 556 رنز پر ڈیکلیئر کردی، عثمان خواجہ 160 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ایلکس کیری نے 93 اور اسٹیو اسمتھ نے 72 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور ساجد خان نے دو دو جبکہ شاہین آفریدی، نعمان علی، حسن علی اور بابر اعظم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔