لاہور: (لیڈر نیوز) فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدلیہ کے خلاف سازشیں بے نقاب ہو چکی ہیں، جعلی آڈیو اور ویڈیو بنانا نواز لیگ کا وطیرہ بن چکا ہے۔ہاؤس آف کامنز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور مریم کے خلاف مقدمات آخری مراحل میں ہیں تو انہیں سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عدلیہ مسلم لیگ ن اور مریم نواز کے خلاف نوٹس لے۔ 1990 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن نے دھاندلی کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے مہر بھی لگائی تھی۔فواد چوہدری نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ آخری مراحل میں ہے، پاکستان میں معاشی استحکام جلد آئے گا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر پاکستان پر پڑے گا، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں نیچے آگئی ہیں، ہم سعودی عرب کے بھی شکر گزار ہیں،پاکستان جلد معاشی مشکلات سے نکل آئے گا۔
جعلی ویڈیوز،آڈیوز بنانا ن لیگ کا وطیرہ بن چکا، فواد چوہدری

















