دبئی:(لیڈرنیوز)ٹی 20ورلڈ کپ میں بھارت نے سکاٹ لینڈکو 8وکٹوں سے ہرادیا ‘ بھارت نے 86 رنزکاہدف 7 ویں اوورمیں حاصل کیا ‘بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا‘سکاٹ لینڈ پہلے کھیلتے ہوئے 17.4اوورز میں 85رنز پرہمت ہارگئی‘بھارت کی جانب سے محمد شامی اور جدیجانے تین ،تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف بآسانی 7اوورمیں 2وکٹوں کے نقصان پر پوراکرلیا۔بھارت کی جانب سے کے ایل راہول نے ناقابل شکست 50رنز کی اننگز کی کھیلی جبکہ 30روہت شرما30رنز بناکرچلتے بنے۔
#T20 World Cup #India beat Scotland by 8 wickets #India beat Scotland by 8 wickets in T20 World Cup
















