نئی ٹیسٹ رینکنگ‘جوروٹ پہلے‘بابراعظم کاساتواں نمبر

لاہور:(لیڈر نیوز)آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ، بابر اعظم اب بھی بیٹسمینوں میں ساتویں نمبر پر ہیں ، شاہین آفریدی بولنگ میں بھی آٹھویں نمبر پر ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بلے بازوں کی نئی فہرست کے مطابق انگلش کپتان جو روٹ نے کیوی کپتان کین ولیمسن سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے ، بھارت کے روہت شرما پانچویں ، ویرات کوہلی چھٹے اور قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ساتویں نمبر پر ہیں۔بولرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنس پہلے نمبر پر ، بھارت کے روی چندرن اشون دوسرے نمبر پر اور شاہین شاہ آفریدی آٹھویں نمبر پر ہیں۔ آل راو¿نڈرز کی فہرست میں کوئی بھی قومی کھلاڑی شامل نہیں ہے تاہم رندرا جڈیجہ تیسرے ، روی چندرن اشون چوتھے اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پانچویں نمبر پر ہیں۔


#latest ranking of Test cricket, Babar Azam is still ranked seventh #leadernews #English captain Joe Root has snatched the first position from Kiwi captain Ken Williamson