کنگسٹن: (لیڈرنیوز) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز 302 رنز اور 9 وکٹوں پر ڈیکلیئر کر دی ، ویسٹ انڈیز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز بنائے۔فواد عالم نے پاکستان کی جانب سے سنچری بنائی اور 124 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ اس سے قبل اوپنرز عابد علی اور عمران بٹ صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان بابر اعظم اور فواد عالم نے شاندار شراکت میں 158 رنز بنائے لیکن کپتان بابر 75 رنز پر روچ کی گیند پر ہولڈر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ محمد رضوان 31 ، فہیم اشرف 26 ، نعمان علی صفر ، حسن علی 9 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 19 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم نے 302 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کر دی۔
فواد والم کی سنچری، پاکستان نے 302 رنز پر اننگز ڈکلئیر کردی
















