پاک افغان ون ڈے سیریز کا شیڈول طے نہ ہوسکا

لاہور: (لیڈرنیوز)پاکستان اور افغانستان کرکٹ بورڈز کے درمیان ون ڈے سیریز کا شیڈول ابھی تک طے نہیں ہوسکا۔دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز کے درمیان سیریز پر بات چیت جاری ہے ، لیکن تمام معاملات کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے سری لنکا میں ایک ہی مقام پر میچز کرانے کا کہا ہے جبکہ افغان کرکٹ بورڈ نے دو مقامات پر میچز منعقد کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن کوڈ 19 پروٹوکول اور بائیو سکیور بلبل کی وجہ سے پاکستان ایک ہی وینیوپر سیریز کھیلنے کا اسرارکررہاہے۔


#ODI series between Pakistan and Afghanistan #leadernews #Pakistan has asked for matches to be held at the same venue in Sri Lanka