ٹوکیو: ٹوکیو اولمپکس میں مزید تین پاکستانی کھلاڑیوں کا سفر اختتام کو پہنچا۔مزید تین پاکستانی کھلاڑیوں کا بغیرکسی میڈل ٹوکیو اولمپکس میں سفر اختتام پذیرہوگیا۔ غلام مصطفی بشیر ، خلیل اختر اور کھلاڑی نجمہ پروین بھی آو¿ٹ ہوئے۔ اب آخری کھلاڑی ارشد ندیم 4 اگست کو جولین تھرو ایونٹ میں اپنی قسمت آزمائے گا۔25 میٹر ریپڈ فائر پستول کے پہلے راو¿نڈ میں چھٹے نمبر پر رہنے والے شوٹر غلام مصطفی بشیر دوسرے راو¿نڈ میں نمایاں اثر ڈالنے میں ناکام رہے۔ فائنل میں پہنچنے کے لیے چھٹی پوزیشن برقرار رکھنا ضروری تھا لیکن غلام مصطفی بشیر دسویں نمبر پر رہے۔ پہلے دن 293 رنز بنانے کے بعد وہ دوسرے دن 286 رنز بناپائے۔غلام مصطفی بشیر نے مجموعی طور پر 579 پوائنٹس حاصل کیے۔ شوٹر خلیل اختر 152 پوائنٹس کے ساتھ اس زمرے میں 57 ویں نمبر پر رہے۔ دو میٹر ریس میں نجمہ پروین اپنی بیٹ میں آخری نمبر پر آئیں۔ فیصل آباد کی نجمہ پروین نے 200 میٹر کا فاصلہ 28.12 سیکنڈ میں دوڑ کر سات میں سے ساتویں پوزیشن حاصل کی۔ دس میں سے نو پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹوکیو اولمپکس سے فارغ ہوچکے ہیں۔ اب ارشد ندیم کو تمغے کی امید ہے۔ مقابلہ 4 اگست کو ہوگا۔
#Tokyo Olympics #Pakistani athletes #leader news #Shooter Ghulam Mustafa Bashir
















