نیواڈا:(لیڈرنیوز)امریکا میں ہزاروں ڈالر ایک ڈینٹل کلینک سے چرانے کے جرم میں گرفتار خاتون نے اعتراف کیا ہے وہ 13 دانت بھی ایک بیہوش مریض کے منہ سے چوری کرکے اپنے ساتھ چھپا کر لے گئی تھیں۔خبروں کے مطابق، امریکی ریاست نیواڈا کی واشو کاو¿نٹی کے علاقے سن ویلی میںلاریل ایچ نامی 42 سالہ خاتون دانتوں کے ایک کلینک میں ملازمت کرتی تھیں۔3 مئی کے روزواقعہ یہ ہوا کہ چوری کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس مذکورہ ڈینٹل کلینک پہنچی کھڑکی کا جہاںشیشہ ٹوٹا ہوا تھا جبکہ ڈاکٹر کی چیک ب±ک کے علاوہ وہاں سے تقریباً 23 ہزار ڈالر کی نقد رقم بھی غائب تھی۔ ڈینٹل کلینک کی ملازمہ لاریل ایچ پرچوری کا شبہ گیا کیونکہ وہ بھی واردات کے بعد سے مسلسل غائب تھیں۔لاریل کو ڈھائی ماہ تلاش کے بعد آخرکار بدھ کے روز گرفتار کرلیا گیااپنے جرم کا جنہوں نے اعتراف بھی کرلیا۔دوران تفتیش لاریل نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ چند روز پہلےواردات سے اس نے ایک بے ہوش مریض کے منہ سے 13 دانت بھی نکالے تھے جنہیں اپنے پرس میں وہ چھپا کر لے گئی تھیں۔لاریل کے اس انکشاف کے بعد واشو کاو¿نٹی پولیس بھی چکرا کر رہ گئی کیونکہ رقم چرانے کا جواز پھر بھی بنتا ہے لیکن کوئی معقول وجہ مریض کے منہ سے ایک دو نہیں بلکہ پورے 13 دانت چوری کرنے کی سمجھ میں نہیں آرہی۔ پولیس کی تفتیش فی الحال جاری ہے جس کے مکمل ہونے کے بعد ہی اس راز سے پردہ اٹھ سکے گا۔
#Woman arrested for stealing 13 teeth #leader news #leader tv hd #Nevada #US state of Nevada #dental clinic


















