عمران خان مہنگائی ختم کرنے کے بجائے صرف نوٹس لیتے ہیں

کراچی:چیئرمین پاکستان پیپلزپارتی نے کہا ہے کہ عمران خان مہنگائی ختم کرنے کے بجائے صرف نوٹس لیتے ہیں،وزیراعظم کا دوسروں کے منصوبوں پر تختیوں کے علاوہ کوئی کارنامہ نہیں۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معاشی ترقی کے دعوو¿ں میں مصروف عمران خان کوعوام کا خیال نہیں، آڈیٹر جنرل کی بے ضابطگیوں سے متعلق رپورٹ پر پردہ ڈالنے سے کچھ چھپ نہیں سکتا، حقیقی اجرت عام آدمی کی مسلسل کم ہوتی جا رہی ہے۔