شاہد آفریدی کی فلسطینی بچوں کے لئے نظم

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اسرائیلی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے غزہ کے معصوم بچوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک خوبصورت نظم لکھی ہے۔شاہد آفریدی نے گذشتہ رات اپنے ٹویٹر اکاو¿نٹ پر دو تصاویر کے ساتھ نظم شیئر کی۔ایک تصویر میں ، وہ اپنی بیٹی کے ساتھ ہیں ، دونوں فلسطینی پرچم تھامے ہوئے ہیں ، جبکہ دوسری تصویر میں ، ان کی بیٹی لالہ کے ساتھ ہے۔فلسطین کے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ یہ پیغام فلسطین کی سرزمین کے بچے آپ کے لئے ہے۔
' یہاں دوربہت دور ہیں ہم،
لیکن دل ہمارے دھڑکتے آپ کے ساتھ ہیں ،
اسی طرح سے ہمارے باپ دادا اور ان کے باپ دادا کے دل،تمارے آباو¿ اجداد کے ساتھ دھڑکتے تھے
غم ، اضطراب ، خوف اور پریشانی کی ساری گرہیں عارضی ہیں
غم کی ساری راہیں عارضی ہیں! '