جنیوا اوپن ، راجر فیڈرر کو اپ سیٹ شکست

 جنیوا:اسپین کےپیبلو اینڈجور نے جنیوا اوپن میں راجر فیڈرر کو ہرا کر اپ سیٹ کردیا۔ سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر کا مقابلہسوئٹزلینڈ میں ہونے والے جنیوا اوپن میں ورلڈ نمبر 75پیبلو اینڈجور سے ہوا۔کلے کورٹ پر فیڈرر کا 2019 کے بعد یہ پہلا مقابلہ تھا،چھ چار سےپہلا سیٹ اینڈجور نے جیتا جبکہ فیڈرر نے دوسرے سیٹ میں اینڈجور کو چھ چار سے ہرایا۔فیصلہ کنتیسرے سیٹ میں بہترین کھیلاینڈجور نے پیش کیا اور چھ چار سےفیڈرر کو مات دی۔راجر فیڈرر کا میچ کے بعدکہنا تھاکہ دوبارہ واپس کورٹ میں آنا اچھا لگا مگرہار جانے سے اس طرح مایوسی ہوئی۔