اسلام آباد: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ با ﺅلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ہارنے کی پوری کوشش کی جبکہ زمبابوے نے میچ نہ جیتنے کی پوری کوشش کی۔ انہوں نے پاکستان اور زمبابوے کے مابین پہلے ٹی ٹونٹی میچ پر تبصرہ کہا کہ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف اچھی بلے بازی نہیں کی۔ اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ زمبابوے کو آسان حریف نہیں سمجھا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم بہت اچھی لگ رہی تھی لیکن انہوں نے بھی پاکستان کی طرح ہی غلطیاں کیں۔ محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رضوان چالاک ہے اور جانتا ہے کہ اسے کھیل کے اختتام تک کھیلنا ہے۔ شعیب اختر نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ عثمان قادر اگر تین وکٹیں نہ لیتے تومیچ ہار سکتے تھے ۔
پاکستان نے زمبابوے سے ہارنے کی پوری کوشش کی‘ شعیب اختر
















