سہیل آفریدی کا شارٹ مارچ دہشتگرد تنظیموں کے حق میں ہے‘ عظمیٰ بخاری

لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے سہیل آفریدی کا شارٹ مارچ دہشتگرد تنظیموں کے حق میں ہے‘ پورا صوبہ غیر محفوظ لیکن سڑکوں پر دندناتا مارچ مکمل محفوظ ،پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کو مسخرے کنٹینر باز نے یرغمال بنا لیا۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا خیبرپختونخوا میں ایک طرف دہشتگردی دوسری طرف سہیل آفریدی کنٹینر پر چڑھے ہیں،مارچ بانی پی ٹی آئی نہ پختون عوام کے حق میں ہے، سکیورٹی فورسز صوبے کے عوام کے تحفظ کیلئے جانیں قربان کر رہی ہیں، خیبرپختونخوا سب سے زیادہ دہشت گردی سے متاثرہ صوبہ ہے،عوام سے مسترد کئے جانے کے بعد اے آئی سے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالی جا رہی ہیں۔