پیلاک میں چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی88ویں سالگرہ منائی گئی


لاہور:(شوبزڈیسک)آل پاکستان وحید مراد لورز کلب لاہورکی جانب سے لیجنڈری فنکار ،چاکلیٹی ہیر و وحید مراد کی اٹھاسی ویں سالگرہ کے موقع پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج،آرٹ اینڈ کلچر کے ہال میں تقریب کاانعقاد کیا گیا۔

تقریب میں فلم ،ٹی وی ،ادب ،صحافت وثقافت سے وابستہ معروف شخصیات سمیت وحید مراد کے مداحوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔پروگرام کے آرگنائزرسید شاہد رضا ،وائس چیئرمین آل پاکستان وحید مراد لورز کلب ، سید طاہرحسین شاہ ،جنرل سیکرٹری تھے جبکہ میزبانی کے فرائض معروف شاعر وادیب ڈاکٹر ایم ابرار نے ادا کیے۔ آل پاکستان وحیدمراد لورز کلب کے سرپرست اعلیٰ ہدایتکار سید نور،نگران اعلیٰ جرار رضوی،میلوڈی کوئین شاہدہ منی سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ وحید مراد کا فن لازوال ہے ،ان کامنفرد انداز ،ان پرپکچرائز ڈ گیت اورفلمی مناظربھی یادگار ہیں۔

تقریب کے اختتام پر سید نور، جرار رضوی ، شاہدہ منی، سیدشاہد رضا ،سید طاہر حسین شاہ اوردیگرنے وحید مراد کی اٹھاسی ویںسالگرہ کا کیک کاٹا۔تقریب میں سینئر ہدایتکار پرویز کلیم، شاہدرانا ، ادکار اشرف خان، التمش بٹ ،منٹوبٹ ، ریاض ملک،پاک آسٹریلیا فرینڈ شپ کے صدر ارشد نسیم بٹ سمیت وحیدمراد کے مداحوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔