پاکستانی دستاویزی فلم ہینگنگ بائی اے وائیر آسکرز 2027کیلئے منتخب

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستانی دستاویزی فلم ہینگنگ بائی اے وائیر کوآسکرز 2027کیلئے منتخب کرلیا گیا۔

اعلان پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کی ڈپٹی چیئرپرسن ثنا زہرا جعفری نے کینیڈا میں منعقدہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلم کے پریمیئر کے موقع پر کیا۔

پہلی مرتبہ ہے پاکستان نے آسکرز کی بین الاقوامی فیچر فلم کی کیٹیگری میں ملک کی نمائندگی کےلئے کسی دستاویزی فلم کا انتخاب کیا ۔