ممبئی (مشرق نیوز) بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے دبئی میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو خوبصورت گلدستہ اور دلکش انگوٹھی تحفے میں دیکر سرپرائز دیا۔ صبا قمر نے انسٹاگرام پر ملاقات کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی جس میں راکھی ساونت کو ہانیہ عامر کے گانے پر ڈانس کرتے ہوئے صبا کی جانب آتے دیکھا جاسکتا ہے۔
راکھی نے صبا کو گلدستہ پیش کیا اور اس کے بعد بھی ڈانس جاری رکھا جس پر صبا قمر بھی ان کے ساتھ شامل ہوگئیں۔ دونوں اداکاراوں نے خوشگوار اور بے تکلف انداز میں اس لمحے سے لطف اٹھایا۔ راکھی ساونت نے صبا قمر کو ایک خوبصورت انگوٹھی بھی تحفے میں دی جس کی تصویر بھی صبا نے پھولوں کے ساتھ اپنی انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کی۔
صبا قمر نے راکھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ خوبصورت پھولوں اور دلکش انگوٹھی کیلئے بہت شکریہ، انکی محبت اور خلوص میرے لئے بہت معنی رکھتے ہیں۔ دونوں اداکاراوں کی یہ ملاقات سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
راکھی ساونت کی صبا قمر سے ملاقات، تحفے میں دلکش انگوٹھی دیدی



















