پشاور: (بیورورپورٹ) میڈ ان چائنا ٹیپو سلطان ، زبان کو لگام دو،گنڈا پور کاسہیل آفریدی کوآڈیو پیغام لیک ہو گیا، سابق وزیراعلیٰ کے ترجمان فراز مغل نے آڈیو کے درست ہونے کی تصدیق کر دی۔
علی امین گنڈاپور نے آڈیو پیغام میں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا میڈ ان چائنا ٹیپو سلطان صاحب! اپنی زبان کو لگام دو، فضول باتیں ، بکواس بند کرو ورنہ بے نقاب کردوں گا تم کیسے آئے، کس شرط پر آئے اور تمہیں کون لایا؟۔
سابق وزیراعلیٰ نے الزام لگایا بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتیں سہیل آفریدی نے بند کرائیں، سہیل آفریدی نے معاملات پہلے سے طے کیے ہوئے تھے اگر میں نے ریکارڈ نکال کر بات کی تو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔
میڈ ان چائنا ٹیپو سلطان ، زبان کو لگام دو،گنڈا پور کا سہیل آفریدی کو پیغام



















