نواز شریف سے گورنر سندھ نہال ہاشمی کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وصدر ن لیگ نواز شریف سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے ملاقات کی،ملکی مجموعی سیاسی صورتحال ،باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نوازشریف نے گورنر سندھ کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاامیدہے نہال ہاشمی سندھ کے عوام کی خدمت ،وفاق و صوبے کے درمیان روابط کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔