اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے پی ٹی آئی، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو دشمن کی پراکسیز قرار دےدیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا براہ راست حملہ کرنے پرمنہ کی کھانےوالے پڑوسیوں کو اپنی شکست 2سال بعد بھی نہیں بھولی اب اپنی پراکسیز کے ذریعے ملک میں انتشار پھیلانا شروع کر دیا ،فسادپھیلانے والے کسی سیاسی پارٹی کے اندر گھس جائیں توسوال اٹھانا تو بنتا ہے،خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردی کیخلاف تعاون کا یقین دلانے میں ناکام رہی،باربار مسودہ خیبرپختونخوا کی قیادت کے کہنے پر تبدیل ہوا،آئین میں بہت آپشن موجود ہیں۔
پی ٹی آئی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی دشمن کی پراکسیز ہیں،طلال چودھری



















