اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے لانگ مارچ سیاسی و اٹل فیصلہ ،جمہوری حق بھی ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاسپیکر قومی اسمبلی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا،فوری ملاقات کا امکان نہیں ،کے پی میںایمرجنسی نہیں لگنی چاہیے نہ ہی کوئی ایمرجنسی صورتحال ہے، لانگ مارچ پرامن ہوگا، کسی پر چڑھائی نہیں کر رہے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی ہی رہیں گے، ایم پی ایز سی ویز جیب میں رکھیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاشوکت یوسفزئی نے واٹس ایپ پر خط بھیجا، پارٹی کو شوکت یوسفزئی سے کوئی ناراضگی نہیں، شوکت یوسفزئی اب بھی صوبائی سیکرٹری اطلاعات ہیں،اپوزیشن لیڈر ،وزیراعظم کی ملاقات ضرور ہونی چاہیے، ملاقات میں میری موجودگی محمود اچکزئی پر انحصار کرے گی۔
لانگ مارچ اٹل فیصلہ ،کے پی میں ایمرجنسی نہیں لگنی چاہیے، بیرسٹر گوہر



















