لاہور:(اپنے نمائندے سے) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے پیچھے ہٹنے کا کوئی سوال نہیں،ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے،احتجاج پرامن ہوگا ، حکومت کوئی ایڈونچر نہ کرے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، قائم مقام سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ ، نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی ، ڈپٹی سیکرٹریز اظہر اقبال حسن، شیخ عثمان فاروق، امیر لاہور ضیاالدین انصاری ، سیکرٹری اظہر بلال ، یوتھ کے جبران بٹ ، سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی اور ہیڈ سوشل میڈیا سلمان شیخ بھی موجود تھے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہالیوی کے نام پربھتہ کسی صورت قابل نہیں، نام نہاد ریلیف کوئی احسان یا خیرات نہیں ،عوام کا حق ہے،حکومت آئی ایم ایف کا بہانہ بنا کر عوام کو ریلیف فراہم نہیں کرتی، مریم نواز کو اب اپنا 11 ارب کا جہاز فروخت کردینا چاہیے،تحریک پوری قوم کی آواز،مزید مہلت نہیں دیں گے،حکومت عوام کے دباو سے مانے گی۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاکوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، عوام کےلئے نکلے ،پرامن احتجاج تمام سیاسی جماعتوں کا آئینی حق ہے، پی ٹی آئی کےلئے بھی کنٹینرز نہیں لگائے جانے چاہئیں،
احتجاج پرامن،ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے،نعیم الرحمن

















