اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ، مختلف ٹیسٹ کیے گئے

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان کااڈیالہ جیل میں طبی معائنہ ،مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔

جیل ذرائع کے مطابق خصوصی میڈیکل ٹیم نے بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور آنکھوں سمیت مکمل طبی معائنہ کیا ، ٹیم کی سربراہی پمز ہسپتال کے ڈاکٹر عارف خان کر رہے تھے۔