اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہاہے دارالحکومت کو میدان تصادم بنانے کی دھمکیاں جمہوری سیاست ہیں نہ عوام کے مفاد میں ،سومنات بنانے کی دھمکی دینے والے جنید اکبر خان کو یاد رکھنا چاہیے اسلام آباد کسی سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں، پاکستان کا دارالحکومت اور25 کروڑعوام کی نمائندگی کرنےوالا شہر ہے۔
طارق فضل چودھری نے کہاپی ٹی آئی نے اپنی سیاست،حکمرانی سے خیبرپختونخوا کو بدامنی، بدانتظامی اورسیاسی انتشار سے دوچار کیا ،جنید اکبر کابیان،عزائم ناقابل قبول ہیں،اسلام آباد کو نقصان پہنچانے کا سوچنے کی بجائے عوام کے مسائل پر توجہ دیں
جنید اکبر یاد رکھیں،اسلام آباد کسی سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں،طارق فضل چودھری

















