اسلام آباد کوسومناتھ بنائیں گے،پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کی دھمکی


مردان:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے کہاہے اسلام آباد کوسومناتھ بنائیں گے۔

مردان میں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہااسلام آباد ایک راستے سے نہیں جائیں گے،موٹروے ،جی ٹی روڈ استعمال،مارگلہ کے پہاڑوں ،ڈی آئی خان سے بھی اتریں گے،پچھلی مرتبہ لاشیں اٹھا کر واپس چلے گئے تھے اب ایسا نہیں ہوگا لاشیں دفن کرکے خاموش رہیں،اسلام آباد کو سومنات بنائیں گے،تباہ کردینگے۔