اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وفاقی پولیس کے 53 اہلکاروں کو این سی سی آئی اے میں نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔
اہلکاروں کا ڈیپوٹیشن پر 3سال کےلئے این سی سی آئی اے تبادلہ کیا گیا ،انسپکٹر، سب انسپکٹر، ہیڈ کانسٹیبل، کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل شامل ہیں،شفقت فیض کو این سی سی آئی اے میں بھی ایس ایچ او تعینات کردیا گیا۔
وفاقی پولیس کے 53اہلکاروں کو این سی سی آئی اے میں نئی ذمہ داریاں تفویض

















